پاکستان، برطانیہ کا سٹرٹیجک شراکت داری مزید مضبوط بنانیکا عزم

پاکستان، برطانیہ کا سٹرٹیجک  شراکت داری مزید مضبوط بنانیکا عزم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانوی وزیرِ مملکت برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان، اسٹیفن ڈاؤٹی سے لندن میں ملاقات کی۔۔۔

 جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل اور دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ،اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ سٹرٹیجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ٹیپو عثمان نے پاکستان اور برطانیہ کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے مسلسل سٹرٹیجک روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے بعد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے کہا کہ برطانوی وزیر اسٹیفن ڈاؤٹی سے خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی وزیرِ مملکت نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا ’’ پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان سے ملاقات بہت اچھی رہی‘‘ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مائیگریشن سے متعلق مشترکہ چیلنجز پر مل کر کام کر رہے ہیں، برطانیہ اور پاکستان مضبوط شراکت دار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...