قبائلی جرگہ کا سیاسی تنائو کم کرنیکا مشن ، امیر مقام سے ملاقات
عمائدین کی خیبر پختونخوا حکومت اور وفاق میں کشیدگی کم کرنے کی پیشکش جرگے کی سفارشات،تجاویز سے قیادت کو آگاہ کیا جائے گا،وفاقی وزیر کی گفتگو
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے سابق گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ خان کی قیادت میں قبائلی عمائدین کے جرگے نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر عمائدین جرگہ، ملک نادر منان، ملک خان مرجان، ملک عبدالرزاق، ملک سلطان زیب، ملک فیاض، عالمگیر، محمد سہراب، ولی محمد، ملک احمد، ملک محمد ایاز، ملک محمد علی اور حفیظ الرحمن بھی موجود تھے۔
عمائدین نے خیبر پختونخوا حکومت اور وفاق کے درمیان سیاسی تناؤ اور کشیدگی کم کرنے کی پیشکش کی ،وفاقی وزیرانجینئرامیر مقام کا جرگے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ حکومت ایسے ہر اقدام کی حمایت کرے گی جو خیبر پختونخوا کے عوام کے مفاد میں ہو۔ جرگے کی سفارشات اور تجاویز سے قیادت کو آگاہ کیا جائے گا،قبائلی عمائدین نے کہا وفاق و صوبے کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments