عالمی معاہدے ،پٹرولیم لیوی ختم نہیں کی جاسکتی،وزیرخزانہ

عالمی معاہدے ،پٹرولیم لیوی ختم نہیں کی جاسکتی،وزیرخزانہ

سیاسی حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں برآمدات کا ٹرک نہیں رکنا چاہیے معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا،سب کو بات کرنا ہوگی:پریس کانفرنس

 کراچی (کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے ، سیاسی حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں برآمدات کا ٹرک نہیں رکنا چاہیے ، سیاسی حالات کو بہتر بنانے کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی صنعتوں کی بندش سے معیشت کو یومیہ تقریباً 120 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ، خلیجی کشیدگی کے باوجود دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا نہیں ہونے دی گئی،عالمی معاہدوں اور وعدوں کے باعث پٹرولیم لیوی ختم نہیں کی جاسکتی، تاہم حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم سبسڈی فراہم کرنا شروع کردی ہے ،ملکی معاشی صورتحال گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر عالمی معیار کے مطابق تین ماہ کے درآمدی بل کے برابر پہنچ چکے ہیں جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائر بلند سطح پر آئے ہیں،اگر تاجر ٹیکس سکیم کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کریں گے تو ان کے خلاف انفورسمنٹ ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں موجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بلا جھجک ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، حکومت نجی شعبے کی مدد کے بغیر ملکی ترقی کو آگے نہیں بڑھا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...