صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہل خانہ کیلئے سوا کروڑ فی خاندان امداد کا اعلان

صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں  کے اہل خانہ کیلئے سوا کروڑ فی  خاندان امداد کا اعلان

اسلام آباد(نامہ نگار)شہباز شریف نے صومالیہ کے ساحل پر بازیابیکے دوران جاں بحق تینوں پاکستانیوں سید کاشف عمر ،محمود احمد انصاری اور رفیع اللہ خان کے اہل خانہ کے لیے مالی معاونت کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان ، انکے بچوں کے لئے مفت تعلیم اور رہائش گاہ کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیر اعظم نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ، وزیر اعظم نے ان کے والد اور دیگر دو جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں جلد از جلد وطن واپس لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...