پشاور: یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور: یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج  سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور (آئی این پی) پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں واقع ایک یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران سکیورٹی گارڈز کی جانب سے مبینہ طور پر کلاشنکوف نکال کر طلبہ کی طرف فائرنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق طلبہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اسلحہ لے کر سامنے آگئے اور احتجاج کرنے والے طلبہ کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر سکیورٹی اہلکاروں کو اسلحہ لہراتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، جس کے باعث متعدد طلبہ خوفزدہ ہو کر منتشر ہوگئے ۔واقعے نے کئی اہم سوالات کھڑے کردیئے ہیں کہ تعلیمی ادارے میں تعینات سکیورٹی گارڈز کو بھاری اسلحہ رکھنے اور طلبہ کے احتجاج کے دوران فائرنگ کرنے کی اجازت کس نے دی؟ کیا مذکورہ سکیورٹی اہلکاروں کو ہجوم سے نمٹنے ، احتجاجی طلبہ سے پیش آنے اور اسلحہ کے استعمال سے متعلق باقاعدہ تربیت فراہم کی گئی تھی؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...