سرکاری سکیم کے عازمین حج کو واجبات کی دوسری قسط 20اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت

سرکاری سکیم کے عازمین حج کو واجبات کی دوسری قسط 20اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) سرکاری عازمین حج کے لیے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ 5 تا 20 اکتوبر مقرر کر دی گئی ۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج دوسری قسط پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کروانے پر درخواست منسوخ اور پہلے سے جمع شدہ رقم عازم حج کے اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔ دوسری قسط جمع کروانے سے قبل حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا لازم ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...