کرکٹر رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، 4رکنی ٹیم سوالات کریگی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے )میں پیش ہوگئے ۔
محمد رضوان کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 160 کے تحت نوٹس کیا گیا تھا، محمد رضوان کو ضبط شدہ ڈیوائس کے فرانزک معائنے اور تجزئیے کے لیے تعاون طلب کیا گیا تھا۔محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دئیے بغیر مسکراتے ہوئے چلے گئے ۔ذرائع کے مطابق دوبارہ طلب کرکے این سی سی آئی اے کی چار رکنی ٹیم محمد رضوان سے سوالات کرے گی، این سی سی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور تین انسپکٹر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments