مہنگائی کی شرح11.53فیصد تک پہنچ گئی،آٹا،چکن سمیت 20اشیا مزید مہنگی

مہنگائی  کی  شرح11.53فیصد  تک پہنچ  گئی،آٹا،چکن  سمیت 20اشیا  مزید  مہنگی

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 0.21 فیصد بڑھی، دال چنا ، ایل پی جی ، انڈے ، چاول ، پیاز ، واشنگ صابن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا 21 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں، کیلے ، چینی ، آلو ،ٹماٹر، دال مونگ کی قیمتوں میں کم ہوئی ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.21 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 11.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان شماریات بیورو کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، اس کے برعکس 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ڈیزل کی قیمت  میں 3.43 فیصد، کیلے 1.52 فیصد، چینی 1.05 فیصد، آلو 0.96 فیصد، پٹرول 0.65 فیصد، دال مونگ0.63 فیصد، ٹماٹر 0.51 فیصد، دال مسور 0.42 فیصد، گڑ 0.12 فیصد اور خشک دودھ کی قیمت میں 0.10 فیصد کمی ہوئی۔دوسری جانب چکن کی قیمت میں 7.25 فیصد، لہسن 1.85 فیصد، دال چنا 1.30 فیصد، ایل پی جی 1.17 فیصد، انڈے 0.72 فیصد، چاول 0.55 فیصد، پیاز 0.39 فیصد، واشنگ صابن 0.33 فیصد، آٹا 0.29 فیصد اور پرنٹڈ لان کی قیمت میں 0.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آمدنی کے مختلف گروپوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لئے ایس پی آئی میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.19 فیصد اضافہ ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...