مذاکرات کی کامیابی کا انحصار حکومتی رویے پر ہے ، شوکت یوسفزئی
حکومت حالات ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے شیری رحمان نے مذاکرات کی بات باہر بتا کر معاہدہ توڑا ، تحریک تحفظ آئین
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر سلجھے اور مصلحت پسند انسان ہیں راستہ نکال لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار حکومت کے رویے پر ہے ، ابھی تک مذاکرات کو حوصلہ افزا کہہ سکتا ہوں، عمران خان تک رسائی، ہسپتال منتقلی اور کیسز کی جلد سماعت بنیادی مطالبات ہیں، گورنر راج یا ایمرجنسی کا مشورہ خیبر پختونخوا کے بے روزگار لوگ دے رہے ہیں، گورنر راج مسائل کا حل نہیں، حکومت حالات ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے ،ادھر ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم سب نے طے کیا ہے مذاکرات کی بات باہر نہیں بتائی جائے گی مگر شیری رحمان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ، سینئر رکن پارلیمنٹ کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم نے غیر مشروط لانگ مارچ ملتوی کرنے والی کوئی بات نہیں کی، ہم ان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments