پی ٹی آئی نے پورے صوبے کا امن تباہ کر رکھا :گورنر کے پی

 پی ٹی آئی نے پورے صوبے کا امن تباہ کر رکھا :گورنر کے پی

آئین میں گورنر راج،ایمرجنسی کی گنجائش موجود ،ہم اس کیلئے تیار ہیں،فیصل کریم

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پورے صوبے کا امن تباہ کر رکھا ہے ، اگر پارٹی لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو کرکے دکھائے ۔صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی گنجائش موجود ہے اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق گورنر راج یا ایمرجنسی آئینی اقدام  ہے ۔پی ٹی آئی والے پہلے فارم 47 والوں سے بات نہ کرنے کا کہتے تھے ، لیکن آج مذاکرات کے لیے سب سے پہلے پی ٹی آئی والے ہی پہنچے ۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں، جنید اکبر اور وزیراعلیٰ کے بیانات دیکھے جائیں تو انتشار پھیلانے کی باتیں سامنے آتی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہ ڈھیل ہو رہی ہے اور نہ ڈیل ہوگی۔مذاکرات کی ناکامی کسی ایک نہیں سب کیلئے نقصان دہ ہوگی،اس پر عمران خان نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا انحصار ہے ، اسد عمر نے خبردار کردیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے بیانات پر صوبائی حکومت کا کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔فیصل کریم کنڈی نے مرکزی حکومت سے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو اپنی عیاشیاں بند کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...