جھگڑے پر منانے کی پیشرفت مریم کی طرف سے ہوتی ہے ،محمد صفدر
کابینہ کا حصہ نہیں بنا کیونکہ وزیر اعلیٰ آتی ہیں تو سب کو اٹھنا پڑتا ہے ، میں کیوں اٹھوں؟ گھر میں میٹھا آتا ہے تو مریم کہتی ہیں چھپادو سارا صفدر کھا جائیگا اور طبیعت خراب ہوجائیگی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ میاں بیوی میں جھگڑے پر منانے کی پیشرفت مریم کی طرف سے ہی ہوتی ہے ۔کیپٹن (ر)صفدر حال ہی میں یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے سیاسی اور ذاتی موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن (ر)صفدر نے بتایا کہ میں اہلیہ مریم نواز پر حکم نہیں چلاتا، میرا اور مریم کا ادب ، احترام اور عزت کا رشتہ ہے ، ہماری شادی کو 35 سال ہوچکے ہیں ، ہمارے 3 بچے اور ان سے نواسے بھی ہیں، میں اسی لیے کابینہ کا حصہ نہیں بنا کیوں کہ جب وزیر اعلیٰ مریم نواز آتی ہیں تو سب کو اٹھنا پڑتا ہے ، میں کیوں اٹھوں؟۔وزیراعلیٰ مریم نواز سے جھگڑے کے سوال پر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہمارے درمیان بہت معمولی نوعیت کے جھگڑے ہوتے ہیں اور اس صورتحال میں مریم نواز کی جانب سے ہی پیش رفت ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا گھر میں میٹھا آتا ہے تو مریم نواز کہتی ہیں کہ چھپادو سارا صفدر ہی کھا جائے گا اور طبیعت خراب ہوجائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments