خیبرپختونخوا میں ای فرد پورٹل اور ڈیجیٹل فیڈ بیک سسٹم کا اجرا

خیبرپختونخوا میں ای فرد پورٹل اور ڈیجیٹل فیڈ بیک سسٹم کا اجرا

نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت شہری گھر بیٹھے اپنی زمین کی فرد حاصل کر سکتے ہیں حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو انکی دہلیز پر شفاف، تیز تر خدمات فراہم کرنا ، وزیراعلیٰ

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ای فرد پورٹل اور ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو ان کی دہلیز پر شفاف اور تیز تر خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو ریونیو دفاتر کے بار بار چکر نہ لگانے پڑیں۔نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت شہری اب گھر بیٹھے یا قریبی مرکز سے آفیشل ویب سائٹ، نادرا ای سہولت اور 'دستک ایپ' کے ذریعے اپنی زمین کی فرد حاصل کر سکتے ہیں۔نادرا سے بائیومیٹرک تصدیق کے بعد فرد کی فیس ون لنک یا ایزی پیسہ کے ذریعے الیکٹرانک طور پر جمع کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ ان اصلاحات سے لینڈ ریکارڈ کے نظام پر عوامی اعتماد بحال ہوگا ۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے ڈیجیٹل اصلاحات کے اجرا میں اہم کردار ادا کرنے والے حکام کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...