شہری لاپتہ، SHOبہارہ کہوسے پیرتک رپورٹ طلب
عدالت کے حکم پرپٹیشن میں نامزدملزمان پیش،مغوی کی تحویل سے انکار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے مبینہ لاپتہ مسیحی شہری کی بازیابی کے کیس میں پولیس کو دونوں فریقین کو سن کر رپورٹ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا خاوند افضل تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ ملپور سے لاپتہ ہے ، بااثر شخص نے بھینس چوری کے الزام میں افضل مسیح کو حبس بے جا میں رکھاہواہے ،ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا پیر تک کا وقت دیاجائے ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا پیر تک کا وقت نہیں ہے ، ایک گھنٹہ میں مغوی کا بازیاب کرکے پیش کریں، وقفہ کے بعد دوبارہ سماعت کے دوران تھانہ بہارہ کہو پولیس نے پٹیشن میں نامزد راجہ یاسر اور فیصل کو عدالت پیش کردیا، جنہوں نے عدالت کو بتایاکہ مغوی ہماری تحویل میں نہیں ہے ہمارا اس سے لین دین کا معاملہ ہے ، عدالت نے ایس ایچ او بہارہ کہو کو فریقین کو سن کر پیر تک رپورٹ دینے کاحکم دیدیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے خاتون لیڈی ڈاکٹر کی گھر پر قبضے کے خلاف درخواست میں وفاقی پولیس کو لیڈی ڈاکٹر نزہت شکورکو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایس پی اور تھانہ ہمک کے ایس ایچ او کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments