خواجہ آصف کی اٹلی کے وزیر دفاع سے روم میں ملاقات ،دفاعی سکیورٹی تعاون پر بات چیت

  خواجہ آصف کی اٹلی کے وزیر دفاع سے روم میں ملاقات ،دفاعی  سکیورٹی تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اٹلی کے وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو سے روم میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دفاعی، فوجی اور سکیورٹی تعاون کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی، اقوام متحدہ کے امن مشن اور عالمی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر بھی اتفاق کیا۔ خواجہ آصف نے اطالوی وزیر دفاع کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے خوشی سے قبول کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...