2761ڈاکخانوں کی آٹومیشن کانظرثانی شدہ منصوبہ منظور

2761ڈاکخانوں کی آٹومیشن کانظرثانی شدہ منصوبہ منظور

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں ڈاک کے روایتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے پاکستان پوسٹ کے 2 ہزار 7 سو 61 ڈاکخانوں کی آٹومیشن کے نظرثانی شدہ منصوبے کی منظوری دے دی۔

باخبر ذرائع کے مطابق ایکسِم بینک کے مالی تعاون سے شروع ہونے والے اس منصوبے  پر 6 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد (6290.114 ملین) لاگت آئے گی جبکہ اس کی تکمیل کا ہدف دسمبر 2029 مقرر کیا گیا ہے ۔یہ منصوبہ ڈی جی سکواڈرن لیڈر (ر) مقصود احمد نے اپنے دورِ منصب میں تیار کرکے پیش کیا تھا جسے حکام ادارے کی بقا اور ڈیجیٹل منتقلی کے لیے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...