پنجگور میں مشکوک بارودی مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی

پنجگور میں مشکوک بارودی مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی

کوئٹہ(آن لائن)پنجگور کے علاقے میں مشکوک بارودی مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے گوار کے فتح علی بازار میں بچے کھیل رہے تھے کہ انہیں ایک مشکوک چیز ملی جس کو چھیڑنے سے وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 سال ارمان، 10 سالہ عمل جاں بحق جبکہ 9 سالہ شاہد، 7 سالہ زاہد، 12 سالہ نور اللہ زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...