منشیات برآمدگی کیس:پنکی کیخلاف چالان منظور،مقدمہ سیشن عدالت منتقل
کراچی(سٹاف رپورٹر)ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں عدالت نے ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے کیس ٹرائل کے لیے سیشن عدالت منتقل کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں ایس آئی یو پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا ضمنی چالان منظور کرلیا گیا۔ پولیس نے ضمنی چالان میں 8 پولیس اہلکاروں کو گواہان کے طور پر نامزد کیا ہے ، جبکہ مقدمے میں شریک ملزم بلال پہلے ہی بری ہوچکا ہے ۔ دوسری جانب درخشاں تھانے میں درج منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت بغیر کسی مزید کارروائی کے 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments