میر رضا کیس:سینئر افسروں کو سوالنامے ارسال،کمیشن نے منگل تک جواب مانگ لیے
کراچی(سٹاف رپورٹر)میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے معاون تجمل لودھی ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ لنجار کو سوالنامے پہنچا دیئے۔
جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے انکوائری کے سلسلے میں تین سینئر پولیس افسران سے تحریری جوابات طلب کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کے معاون نے تینوں افسروں کو 6 اکتوبر تک اپنے جوابات سیل شدہ لفافوں میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ جوڈیشل کمیشن نے 5 اکتوبر کو مقدمے کے تفتیشی افسر سراج لاشاری اور سی پی ایل سی کے نمائندے کاشف کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments