صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ایتھوپیا پہنچ گئیں
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری ہیں۔ جاں بحق پاکستانی شہریوں کی میتیں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئی ہیں۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز کا عملہ میتوں کے تابوتوں اور ضروری تیاری کا جائزہ لے رہا ہے ، جس کے بعد کراچی جانے والی پرواز میں میتوں کی روانگی کے لیے حتمی منظوری دی جائے گی۔ متعلقہ حکام میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل جلد مکمل کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری سید کاشف عمر، احمد انصاری اور رفیع اللہ کی میتوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments