اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، وزارت اطلاعات
غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ غلط ،کنٹینرز شہریوں کے تحفظ کیلئے رکھے رپورٹنگ یکطرفہ وگمراہ کن ،ایسے پراپیگنڈوں سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے ، وضاحت
اسلام آباد(دنیا نیوز) وزارت اطلاعات ونشریات نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، شہریوں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرمختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں جنکا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
بیان کے مطابق غیر ملکی ٹی وی نے ان اقدامات کو محض سڑکوں کی بندش کے طور پر پیش کیا اورحقائق کو نظرانداز کیا حالانکہ تمام سڑکیں کھلی ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ یکطرفہ اور گمراہ کن ہے ،ایسے پراپیگنڈوں سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے ۔ کنٹینرز رکھنے کا فیصلہ ماضی کے پرتشدد طرز عمل کو مدنظر رکھ کر کیاگیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments