ادویہ کے معیار اور فروخت سے متعلق نیامسودہ قانون تیار
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزارت قومی صحت نے ادویات کی فروخت اور معیار سے متعلق نئے قانون کا مسودہ تیار کر لیا ہے ۔ وزارت ’’اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری تھیراپیوٹک گڈز سیل رولز 2026‘‘ قانون کی کابینہ سے منظوری لے گی۔
نئے مسودہ قانون کے تحت اگر کسی بھی دوا یا طبی مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس لینے کے احکامات جاری ہوتے ہیں تو لائسنس ہولڈر، تیار کنندہ، درآمد کنندہ اور ڈسٹری بیوٹر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ایسی ادویات کا بیچ فوراً کاروباری شیلف سے اٹھا لے ۔ متعلقہ اداروں اور دوا سازوں کو اس دوائی کی واپسی کی باقاعدہ رپورٹ ڈرگ انسپکٹر یا بورڈ میں جمع کروانا ہوگی۔ ادویات کے منفی اثرات سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فارماکو ویجیلنس قوانین پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ادویات کے لائسنس ہولڈرز کو ادویات کے استعمال سے سامنے آنے والے مضر صحت یا ردِعمل کا مکمل ڈیٹا اور ریکارڈ مرتب کر کے صوبائی و وفاقی فارماکو ویجیلنس سینٹرز کو فراہم کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments