پٹرول مہنگا،پوسٹ مینوں کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ
تھرڈ پارٹی فنانسنگ کے ذریعے آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جائیں گی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پوسٹ آفس نے پٹرولیم مصنوعات کے اخراجات کے پیش نظر ملک بھر میں پوسٹ مینوں کو الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان پوسٹ آفس نے الیکٹرک بائیکس کے لیے ابتدائی طور پر پنجاب میں پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کو پوسٹ مینوں کی رضامندی معلوم کرنے کے لیے سروے کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ پاکستان پوسٹ آفس کی تجویز کے مطابق ملازمین کو تھرڈ پارٹی فنانسنگ کے ذریعے آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جائیں گی جبکہ اس ماحول دوست منصوبے میں تعاون کے لیے عالمی ڈاک یونین (یو پی یو) سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ مذکورہ تجویز کے مطابق پوسٹ مینوں کو مالکانہ حقوق پر تھرڈ پارٹی کے ذریعے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی جس کے لیے تھرڈ پارٹی سے بات چیت اور پوسٹ مینوں کی رضامندی حاصل کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments