مذاکرات کامیابی کی خبریں خوش آئند کسی کی ہار یا جیت نہیں:شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصا ف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی خبریں خوش آئند ہیں۔
ایک انٹرویومیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کسی کی ہار یاجیت نہیں، پاکستان کی جیت ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے خط کے ذریعے بھی واضح کیا تھا کہ مذاکرات ہی بہترین حل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں وفاقی حکومت صوبے کی مدد کرے ، گورنر راج لگتا تو بہت بڑا نقصان ہوتا، امید ہے حکومت پی ٹی آئی کو سیاسی اسپیس دے گی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا توقع ہے بانی کے بارے میں عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments