خود کو عقلِ کل سمجھنے والے پہلے بھی غلط تھے آج بھی غلط : سہیل آفریدی
پشاور(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرا علیٰ پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت اور ریاستی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے کہا ہے کہ خود کو عقلِ کل سمجھنے والے پہلے بھی غلط تھے۔۔۔
آج بھی غلط ہیں اور جب تک اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتے تب تک غلط ہی رہیں گے ۔نو مئی کا واقعہ ایک سازش تھی، سی سی ٹی وی فوٹیجز چرانے والوں نے ہی وہ سب کروایا اور اب دوبارہ ایسا کسی کو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو پرامن احتجاج کا بنیادی حق دیتا ہے ۔ پی ٹی آئی کے مطالبات مکمل طور پر آئینی اور قانونی ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کے اہل خانہ اور کارکنوں کو جائز قانونی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ، ملک میں اس وقت جو لوگ اقتدار سے چمٹے ہیں انہیں پاکستانی عوام سے خطرہ ہے اور وہ اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے ملک میں آگ لگا رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ پختونخوا میں اپنے ہی لوگوں پر ملٹری آپریشنز کرنا اور انہیں بے گھر کرنا کسی مسئلے کا مستقل حل نہیں ۔ بلوچستان اور وفاقی حکومت ایک پیج پر ہیں تو وہاں امن کیوں نہیں آ رہا؟۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments