مذاکرات کا آغاز بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہئے : فواد
گوہر ،سلمان اکرم کاؤنٹر آرگومنٹ نہیں کرسکیں گے ، حکومت میں بھی دو گروپ محسن نقوی کا رول پازیٹو ، عمران سے ملاقات کا ماحول بنایا جائے ،بات نکلے گی میں گفتگو
اسلام آباد (دنیا نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم تو پہلے دن سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘بات نکلے گی’’میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا مشکلات آئیں گی ، بہت بڑا طبقہ ہے جو نہیں چاہتا مذاکرات ہوں مگر مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہئے ۔انہوں نے کہا میری رائے ہے بانی سے موجودہ قیادت کے بجائے سینئرز کی ملاقات کرائی جائے ، بانی سے وہ لوگ ملاقات کریں جو ان سے فرینک ہوں۔
فواد چودھری نے کہا بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کاؤنٹر آرگومنٹ نہیں کرسکیں گے ، حکومت میں بھی دو گروپ ہیں، حکومت کا ایک گروپ مذاکرات جبکہ دوسرا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا محسن نقوی کا رول بڑا پازیٹو ہے ، مذاکرات کے حوالے سے بھی محسن نقوی نے بڑا رول ادا کیا ہے ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ماحول بنایا جائے ، پہلے ورکرز کی رہائی اور اڈیالہ کے قیدیوں کو علاج کی سہولت دی جائے ، اس اقدام سے ماحول بہتر ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی کو موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے ، مذاکرات کو آگے لے کر چلنا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments