بینچ بار کے تعاون سے ہی سستا انصاف ممکن، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

بینچ بار کے تعاون سے ہی سستا انصاف ممکن، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

تھرپارکر(نامہ نگار)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا ہے کہ بینچ اور بار کے درمیان قریبی رابطے اور باہمی تعاون کے ذریعے ہی فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ رات جوڈیشل کمپلیکس مٹھی کے افتتاح کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تھرپارکر کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا جب میں نے چیف جسٹس کا منصب سنبھالا تو پہلی ترجیح ضلعی عدالتوں میں خالی اسامیوں کو پُر، عدالتوں کو ڈیجیٹلائز، سولر سسٹم نصب، ای لائبریریاں قائم اور ویمن فسیلی ٹیشن سینٹرز قائم کرنے سمیت ایسے ٹھوس اقدامات کرنا تھا، جن کے ذریعے عدلیہ کو مؤثر اور مضبوط بنایا جا سکے اور عوام کا عدلیہ پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...