علی امین گنڈاپور سمیت تمام قیادت ایک پیج پر ہے :جنید اکبر

علی امین گنڈاپور سمیت تمام قیادت ایک پیج پر ہے :جنید اکبر

لانگ مارچ کے معاملہ پر آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں:پی ٹی آئی رہنما ٹانک میں میٹنگ پر نامعلوم افراد کا چھاپہ انتہائی قابلِ مذمت،افسوسناک

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا ہے علی امین گنڈاپور سمیت تمام قیادت ایک پیج پر ہے ، لانگ مارچ میں وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ’’ایکس‘‘پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ضلع ٹانک میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ پر نامعلوم افراد کا چھاپہ انتہائی قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے ، اس کارروائی کے نتیجے میں وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی و ایم پی اے عثمان بٹانی ، ضلعی صدر فرحان حکیم خان کے زخمی ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، سیاسی کارکنان اور منتخب نمائندوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے ، پرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے اور تشدد کا سہارا لینے کی کوئی بھی کوشش قبول نہیں۔ ایسے ہتھکنڈے سیاسی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ ہم اس واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔جنید اکبر نے مزید کہا سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے ملتوی ہونے سے متعلق زیرِ گردش تمام پوسٹس جعلی اور بے بنیاد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...