عمران سے ملاقات ورنہ لانگ مارچ مؤخر نہیں ہوگا:محمود اچکزئی
سہیل آفریدی اور بانی کی ملاقات میں ہونیوالی گفتگو کو راز رکھا جائے گا:اپوزیشن لیڈر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کروا ئے ورنہ لانگ مارچ کا فیصلہ مؤخر نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے پہلے لانگ مارچ مؤخر نہیں ہوگا، کسی بھی فیصلے سے قبل سہیل آفریدی کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کروائی جائے ،سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات میں ہونیوالی گفتگو کو راز رکھا جائے گا، اگر بانی پی ٹی آئی نے کوئی سخت پیغام بھیجا تو پھر ہم جا کر ملاقات کریں گے ، پی ٹی آئی کسی بھی فیصلے کی گارنٹی سے قبل بانی سے ملاقات کرے ۔انہوں نے کہا کہ میں اتنا بڑا فیصلہ تنہا نہیں لے سکتا۔اگر حکومت چاہتی ہے کہ لانگ مارچ ختم یا معطل ہو تو سہیل آفریدی کو اپنے لیڈر سے ملنے دیں۔ ہمیں ملنے دیں، ہمارے دوستوں کو ملنے دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments