پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی

پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی

پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا نوجوانوں کی آگاہی کیلئے ورلڈ سپیس ویک کا اہم کردار ،چیئر مین سپارکو ،تقریب سے خطاب

  اسلام آباد (دنیا نیوز) چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنے سیٹلائٹ پر انحصار کررہا ہے جبکہ پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی۔ورلڈ سپیس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوجوانوں کو سپیس ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں ورلڈ سپیس ویک اہم کردار ادا کرتا ہے، حالیہ برسوں میں پاکستان کے سپیس پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ، جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ ای ون خلا میں بھیجا، جولائی 2025 اور اکتوبر میں مزید دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے ، پاکستان کے چھ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، سیٹلائٹس زراعت، منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔انٹرنیٹ اور ٹی وی کوریج بڑھانے کے لیے بھی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...