عمران کی بہنوں کومریم نواز نے گرفتار نہیں کرایا : صفدر

عمران کی بہنوں کومریم نواز نے گرفتار نہیں کرایا : صفدر

مریم نواز کی تربیت میں یہ شامل نہیں کہ وہ کسی عورت کو جیل میں رکھے عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کیسز کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، بانی پی ٹی آئی سے اختلاف کے باوجود ان کی خواتین کی گرفتاری کے حق میں  نہیں ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز کی تربیت میں یہ شامل نہیں کہ وہ کسی عورت کو جیل میں رکھے ، نواز شریف اگر انتقامی ہوتے تو پرویز مشرف کیلئے معافی کا اعلان نہ کرتے ۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کیسز کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...