پختونخوا حکومت کا لانگ مارچ بدامنی کا منصوبہ : خواجہ آصف

پختونخوا حکومت کا لانگ مارچ بدامنی کا منصوبہ : خواجہ آصف

لانگ مارچ میں ٹی ٹی پی سے تعاون ،بنوں واقعے کی طرز پر بدامنی کی تیاری کی گئی ٹی ٹی پی کیساتھ ملکر مسلح بغاوت ملک کی سالمیت پر حملہ تصور ہوگی:وزیر دفاع

اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے آنے والے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنایا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر لکھا کہ صوبائی حکومت کو قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے ، لانگ مارچ میں ٹی ٹی پی کے عنصر سے تعاون کا منصوبہ ہے ، 15 جولائی 2024 کے بنوں واقعے کی طرز پر بدامنی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں واقعہ میں ٹی ٹی پی کے گل بہادر گروپ نے کینٹ پر خودکش حملہ کیا، 8 فوجی جوان شہید ہوئے ، 19 جولائی کے انتشاری طرز کے بنوں مظاہرے میں سیاسی و قوم پرست عناصر ،جن میں تحریک انصاف اور پی ٹی ایم سے منسلک گروہ بھی شامل ہو گئے۔

ان پر تشدد مظاہرین نے کینٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کے بجائے جان بوجھ کر ہجوم کا رخ براہِ راست کینٹ کے سپلائی ڈپو کی طرف کیا گیا اور ٹوٹی ہوئی دیوار کا فائدہ اٹھا کر لوٹ مار شروع کی گئی۔ جب سکیورٹی فورسز نے مزاحمت کی تو ہجوم کی طرف سے فائرنگ کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس لانگ مارچ کے دوران بھی فوجی یا پولیس تنصیبات کے قریب افراتفری پھیلانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور لانگ مارچ منتظمین کے لیے واضح وارننگ ہے ، 9 مئی جیسی کسی بھی پرتشدد کارروائی کی کوشش کو سختی سے روکا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی جدوجہد اور مسلح بغاوت میں واضح فرق ہے ، ریاست کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...