سفارتکاری ہی خطے میں تنائو کم کرنے کا واحد حل ، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات،پاک،برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال بین الوزارتی اجلاس ، پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کشمیر میں منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور
اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں تنا ئو کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔ملاقات میں پاکستان-برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے ہفتہ کو پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن(جے ایم سی) کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی جس کی وہ اپنے بحرینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے ۔ وزیرخارجہ نے پاکستان بحرین تعاون کو مزید وسعت دینے میں جے ایم سی کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ تیاریاں مکمل کریں ۔ علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments