ایڑی چوٹی کا زور لگایا ملک انتشار سے بچ جائے :شیری رحمن

 ایڑی چوٹی کا زور لگایا ملک انتشار سے بچ جائے :شیری رحمن

پختونخوا کے انسداد دہشتگردی تعاون سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے صبح تک مذاکرات ختم نہیں کئے ، دروازے کھلے رکھے :رکن حکومتی مذاکراتی ٹیم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن و پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہا ہے کہ دو دن سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ ملک کو انتشار سے بچایا جائے ،  ہم مستقبل مزاجی سے ہر شق پر بات کرتے رہے ، ان کے خدشات سنے ، اپنی لیڈر شپ سے بات کی ہے ، چار مرتبہ ڈرافٹ تبدیل کیا گیا لیکن دہشت گردی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔ شیری رحمن نے مزید کہا کہ پختونخوا حکومت کے انسداد دہشت گردی تعاون کے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے ،بار بار کہا کہ پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت مذاکرات میں شامل ہو، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی یا کابینہ کا کوئی نمائندہ مذاکرات میں نہیں آیا، رات ساڑھے آٹھ بجے تک تقریباً تمام معاملات طے ہوچکے تھے ، اس کے بعد پشاور حکومت نے نئی شرائط رکھنا شروع کیں، 25 سالہ پارلیمانی زندگی میں ایسا موقع ضائع ہوتے نہیں دیکھا، اتوار کی صبح تک مذاکرات ختم نہیں کئے ، دروازے کھلے رکھے ، دوسری جانب سے مذاکرات میں واپس نہ آنے پر عمل ختم ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...