شاہ رخ کی کلیکشن میں دنیا کے لگژری برانڈز کی قیمتی گھڑیاں

شاہ رخ کی کلیکشن میں دنیا کے لگژری برانڈز کی قیمتی گھڑیاں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے کلیکشن میں دنیا کے لگژری برانڈز کی قیمتی گھڑیاں شامل ہیں۔ Patek Philippe Advanced

جن میں Patek Philippe Advanced Research Aquanaut Travel Time بھی شامل ہے ، جس کی اصل قیمت 56 لاکھ بھارتی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔اداکار کے پاس Richard Mille Tourbillon Skull RM 052 بھی موجود ہے ، جس کی قیمت مختلف ماڈلز اور مٹیریل کے حساب سے 10 کروڑ سے 17 کروڑ بھارتی روپے تک بتائی جاتی ہے ۔ان کے کلیکشن میں Bulgari Octo Roma Tourbillon Sapphire بھی شامل ہے ، جس کی قیمت تقریباً 53 لاکھ بھارتی روپے ہے ۔شاہ رخ خان کے کلیکشن کی ایک انتہائی نایاب گھڑی Rolex Cosmograph Daytona 'Blue Sapphire' ہے ، جس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے ۔2025 کی میٹ گالا میں شاہ رخ خان نے Patek Philippe Grand Complications پہنی تھی، جس کی مالیت تقریباً 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...