راکھی ساونت نے صبا قمر کو گلدستہ اور انگوٹھی تحفے میں دیدی

 راکھی ساونت نے صبا قمر کو گلدستہ اور انگوٹھی تحفے میں دیدی

دبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دے کر خوشگوار سرپرائز دیا۔

۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، جس میں راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا کی جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے ۔راکھی نے صبا کو گلدستہ پیش کیا اور اس کے بعد بھی ڈانس جاری رکھا، جس پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئیں، راکھی نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی، صبا قمر نے راکھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خوبصورت پھولوں اور دلکش انگوٹھی کے لیے بہت شکریہ، ان کی محبت اور خلوص میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...