ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد (اے پی پی)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔۔۔

 تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کے بیشتر حصوں پر براعظمی ہوا ئیں موجود ہیں،مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ کل (شام/رات) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...