اٹلی ، پولیس نے 2ہزار سال پرانے نوادرات دریافت کر لئے

اٹلی ، پولیس نے 2ہزار سال پرانے نوادرات دریافت کر لئے

روم(نیٹ نیوز )اٹلی میں پولیس اہلکاروں نے زیرسمندر 2 ہزار برسوں سے موجود رومی سلطنت کے عہد کے نوادرات دریافت کرلئے ۔

 ان نوادرات کو اٹلی کے جزیرے ساردینیا کے ساحلی علاقے میں دریافت کیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کے ہیڈ کوارٹز میں اس دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اہلکاروں کا تعلق ساردینیا کے علاقے اولبیا سے تھا۔ یہ اہلکار زیر آب حفاظتی آپریشن کر رہے تھے جب انہوں نے تاریخی اشیا کو دیکھا۔ انہوں نے پہلے ایک مٹی کے برتن کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے کو دیکھا جس کے بعد انہوں نے دوسری بار غوطہ لگا کر دیگر اشیا کو دریافت کیا۔ اس دریافت کے نتیجے میں اس سمندری خطے میں زیادہ تفصیلی آپریشن کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہم نے وہاں سے بتدریج 3 مٹی سے بنے نوادرات کو دریافت کیا گیا جبکہ دیگر اشیا کو بھی باہر نکالا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...