ایسا راز، جو گوگل میپ پر تو ہے لیکن زمین پر نظر نہیں آتا

ایسا راز، جو گوگل میپ پر تو ہے لیکن زمین پر نظر نہیں آتا

ٹھٹھہ(نیٹ نیوز)ٹھٹھہ میں تاریخی مکلی قبرستان کے قریب ایک ایسا قدرتی راز چھپا ہے جو گوگل میپ پر تو نظر آتا ہے ، لیکن زمین پر اس کا وجود تقریباً ختم ہو چکا ہے ۔

یہ نایاب گلابی جھیل کبھی اپنے منفرد رنگ کے باعث علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی تھی، مگر اب پانی کے قدرتی ذرائع ختم ہونے اور عدم توجہی کے باعث جھیل بتدریج خشک ہوتی جا رہی ہے ۔ گوگل میپ پر مکلی قبرستان کے سامنے دیکھیں تو ایک نام ابھرتا ہے ۔ گلابی جھیل۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ جب اسے زمین پر تلاش کیا جائے تو وہاں گلابی پانی سے بھری وہ جھیل نظر نہیں آتی جس کا نقشے پر ذکر موجود ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جھیل کے پانی کا گلابی رنگ کسی پراسرار یا جادوئی وجہ سے نہیں بلکہ پانی میں موجود مخصوص اقسام کے بیکٹیریا، الجی اور نمک کی زیادہ مقدار کے باعث پیدا ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...