برطانیہ،ڈیری مصنوعات سے ایندھن بنانے کا کامیاب تجربہ
لندن(نیٹ نیوز)ماہرین نے دودھ سے پنیر بنانے کے عمل کے دوران بننے والے نمکین پانی سے ایندھن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔
اس پانی کو سالٹی وہے کہا جاتا ہے یہ عموماً چیڈر اور اسی طرح کی دوسری پنیر بنانے کے عمل کے دوران پیدا ہوتا ہے ۔ برطانیہ کی کمپنی ٹیک روٹ بااورہیریٹ واٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا طریقہ آزمایا جس میں نمکین وہے میں موجود شکر کو استعمال کرکے بایوایتھانول بنایا جاتا ہے ۔بایوایتھانول ایک قسم کا ایندھن ہے جو پودوں یا دیگر حیاتیاتی مادوں سے حاصل کیا جاتا ہے ، نہ کہ پٹرول یا دوسرے فوسل ایندھن سے اس طریقے سے ایک ایسی چیز جو پہلے بے کار سمجھی جاتی تھی ممکنہ طور پر مفید ایندھن میں تبدیل ہوگئی۔محققین نے ابھی یہ تفصیلات ظاہر نہیں کیں کہ ایندھن بنانے کے دوران کون سا مائیکرو آرگنزم استعمال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments