جعلی اکاؤنٹس بنانیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی، ایف آئی اے
کچھ افراد ایف آئی اے اسلام آباد زون کا روپ دھار کر سوشل میڈیا پر ٍ اکاؤنٹس چلا رہے شہری مستند معلومات کیلئے صرف ایف آئی اے کا آفیشل فیس بک پیج فالو کریں
اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے اسلام آباد زون نے خبردار کیا ہے کہ ایجنسی کے نام، شناخت یا لوگو کا غیر مجاز استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اتوار کو ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کچھ افراد ایف آئی اے اسلام آباد زون کا روپ دھار کر سوشل میڈیا پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس چلا رہے تھے ۔ ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ایف آئی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ سرکاری پریس ریلیز، اہم اعلانات، خبروں اور دیگر تصدیق شدہ معلومات کے لیے صرف ‘‘ایف آئی اے اسلام آباد زون آئی سی ٹی’’ کے نام سے موجود آفیشل فیس بک پیج کو فالو کریں۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے نام سے چلنے والے غیر سرکاری یا جعلی پیجز اور اکاؤنٹس کو سرکاری ذریعہ نہ سمجھیں جبکہ مشکوک صفحات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں اور غیر تصدیق شدہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments