سرکاری حج سکیم،دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی رات 12بجے شروع ہوگئی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5سے 20اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے ، دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل سے ہوگی ۔دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ ہوگا جبکہ دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20اکتوبر مقرر کی گئی ۔سرکاری حج سکیم کے حوالے سے مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ واپس کر دئیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments