ڈیرہ اسماعیل خان:فورسز کی کارروائی، 8دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان:فورسز کی کارروائی، 8دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونیوالوں میں فتنہ الخوارج کے 3 سرغنہ شامل ، اسلحہ اورگولہ بارود برآمد فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم،قوم شانہ بشانہ کھڑی :وزیراعظم

اسلام آباد، پشاور (نامہ نگار،دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسزکی عزمِ استحکام وژن کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس  بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیرملکی کرنسی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار قیامِ امن کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ہے ، ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...