کراچی: 19 برس سے گاڑیاں چوری کرنیوالا مقابلے میں ہلاک
در محمد پر47 مقدمات درج، ماضی میں 7 مرتبہ گرفتار ہو چکا، اے وی ایل سی بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کا کارندہ تھا، پولیس،ڈیفنس میں گولی لگنے سے تابش زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کا کورنگی شاہ فیصل کالونی میں ملزمان سے مقابلہ،19سال سے گاڑیاں چوری کرنیوالا ملزم مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت در محمد بروہی ولد شیر علی کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کا کارندہ تھا، جس پر کراچی کے مختلف تھانوں میں47 مقدمات درج تھے اور وہ ماضی میں 7مرتبہ گرفتار ہو چکا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ملزم کے 2 ساتھی فرار ہو گئے ، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سے سعیدآباد تھانے کی حدود سے چوری شدہ کار اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم گاڑی چوری، پولیس مقابلے ، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں ملوث تھا۔ ادھر ڈیفنس فیز 6کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقی طور پر خود کی پستول سے گولی چلنے سے پیش آیا۔ زخمی کی شناخت تابش کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments