لاہور میں لاکھوں کے 8 ڈاکے، 4 موٹر سائیکلیں چوری

لاہور میں لاکھوں کے 8 ڈاکے، 4 موٹر سائیکلیں چوری

اقبال ، عابد ، ہاشم ، ارباز،اویس،عاطف،گلزار،عدنان نقدی،فونز سے محروم اجمل ، اختر ، احتشام، مجتبیٰ کی موٹر سائیکلیں چوری ،مقدمات درج کرلئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق برکی میں اقبال سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں عابد سے 3لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون, غازی آباد میں ہاشم سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, نشترکالونی میں ارباز سے 4لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں  اویس سے 2 لاکھ اور موبائل فون، ہڈیارہ میں عاطف سے 4لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقے میں گلزار سے 30 ہزار روپے ،ڈیفنس سی کے علاقے میں عدنان سے 20 ہزار روپے لوٹ لئے گئے جبکہ راوی روڈ سے اجمل ، مزنگ سے اختر ، کوٹ لکھپت سے احتشام اور لوہاری سے مجتبیٰ کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...