لاہور پولیس زیادتی کا شکار لڑکی کو لے کر باکو پہنچ گئی

لاہور پولیس زیادتی کا شکار لڑکی کو لے کر باکو پہنچ گئی

پولیس ساتھ بھیجنے کی درخواست آذربائیجان کے سفارت خانے نے کی تھی 2لیڈیز افسر بھی ہمراہ،ڈیانا کیس کے تیسرے ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی ڈیانا تین پولیس افسروں کیساتھ باکو پہنچ گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسر وں کو ساتھ بھیجنے کی درخواست آذربائیجان کے سفارت خانے کی جانب سے کی گئی تھی ،باکو جانے والے افسروں میں 2لیڈیز افسر بھی شامل ہیں، اس سے پہلے ڈیانا جمعہ کے روز بورڈنگ لے کر جہاز میں بیٹھنے کے بعد نیچے اتر آئی تھی،پولیس کے مطابق ڈیانا کیس کا تیسرا ملزم احمد تنویر تاحال مفرور ہے جسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...