اپوزیشن سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں دوبارہ سکیورٹی ہائی الرٹ

اپوزیشن سے مذاکرات کی  ناکامی کے بعد اسلام آباد میں  دوبارہ سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں دوبارہ سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے ،شہر اقتدار کی اہم شاہراہوں کے اطراف اور ریڈ زون میں کنٹینرز موجود ہیں، داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سندھ سے منگوائی گئی پولیس نفری بھی اسلام آباد موجود ہے جبکہ پنجاب سے آنے والی نفری کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے ، لانگ مارچ قریب پہنچتے ہی اسلام آباد کے داخلی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...