قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق افراد کی میتیں، زخمی کراچی پہنچ گئے

قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق افراد کی میتیں، زخمی کراچی پہنچ گئے

زخمیوں میں عثمان غنی، عقیل ، امین بن شمس اور یاسر شامل،میتیں ورثا کے حوالے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق 3پاکستانیوں کی میتیں اور 4 زخمیوں کو لیکر ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ زخمیوں میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان جبکہ جاں بحق افراد میں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں،جسد خاکی وصول کرنے کیلئے ایئر پورٹ پر ورثا موجود تھے ، اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، ایم کیو ایم  کے  فاروق ستار، وسیم اختر بھی موجود تھے ،بارڈر ہیلتھ سروسزمیں زخمیوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ، جس کے بعد زخمیوں کو اہل خانہ اور میتیوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر زخمی امین بن شمس اور عقیل خان نے کہا کہ وطن واپس آکر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں، زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔وزیر اعظم نے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم، صحت کی سہولتیں اور رہائش گاہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان مالی معاونت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...