مذاکرات ناکامی پر ریاست کو مجبوری میں اپنا کام کرنا ہوگا:قمرزمان کائرہ

 مذاکرات ناکامی پر ریاست کو مجبوری  میں اپنا کام کرنا ہوگا:قمرزمان کائرہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے کسی رہنما کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوئے تو ریاست کو مجبوری میں اپنا کام کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دو جماعتوں کے درمیان انتہائی تناؤ پایا جاتا ہے۔۔۔

 اس لیے حالات کو سنبھالنے کے لیے مذاکرات کو راستہ دینا چاہیے۔ موجودہ سیاسی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج آئینی اور قانونی اختیارات ضرور ہیں لیکن یہ ناپسندیدہ اقدامات ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی لانگ مارچ کرتے رہے ہیں، مگر موجودہ وزیراعلیٰ کو ان سے کچھ بڑھ کر کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ حالات ٹھہراؤ کی طرف جاتے نظر نہیں آ رہے اور اگر خدانخواستہ کوئی کنفلکٹ ہوا تو ملک کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...