پی ٹی آ ئی کی اصل ڈوریں ملک میں نہیں، باہر ہیں ،احسن اقبال

 پی ٹی آ ئی کی اصل ڈوریں ملک میں نہیں، باہر ہیں ،احسن اقبال

کئی بار کہہ چکے دارالخلافہ پر چڑھائی کرنیوالے کیساتھ ریاست سختی سے نمٹے گی اسلام آباد پر چڑھائی کرنیوالے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟میڈیا سے گفتگو

نارووال(خبرنگار،دنیا نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اتفاق ہو گیا تھا لیکن اسی طرح پیچھے ہٹ گئے جیسے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر ہوا تھا، انہوں نے اتفاق کیا پھر اڈیالہ سے میسج گیا تو پیچھے ہٹ گئے ، پھر ان کو باہر سے کوئی پیغام آیا آپ مذاکرات سے باہر ہو جائیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جو ڈوریں ہیں باہر سے ہلتی ہیں ، فارن فنڈنگ کیس اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آ ئی کی اصل ڈوریں ملک کے اندر نہیں،ملک سے باہر ہیں ، کئی دفعہ کہہ چکے ہیں اگر کوئی پاکستان کے دارالخلافہ پر چڑھائی کرے گا ریاست اس کے ساتھ سختی سے نمٹے گی، پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر اٹھ رہی ہے اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک کے   داخلی استحکام کو برقرار رکھیں،انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ 2027 پاکستان کے لیے نئی بلندیوں کا سال ہے اور ملک کو آگے بڑھنے کے لیے استحکام اور امن درکار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...