جی بی سے زراعت، لائیو سٹاک ،فشریز میں تعاون ، کمیٹی تشکیل

جی بی سے زراعت، لائیو سٹاک ،فشریز میں تعاون ، کمیٹی تشکیل

مریم نوازنے وزیراعلیٰ امجدحسین کی درخواست پرپنجاب سے وفدجی بی بھیجا ٹیم بھیجنے پروزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور،اقدام سے کسان خوشحال ہوگا:امجدحسین

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے خصوصی خط کا فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں تعاون بارے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی سربراہی میں تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی گلگت بلتستان کے دورے پر ہے ۔کمیٹی میں سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں، سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ اور سیکرٹری ایکواکلچر و فشریز رانا سلیم افضل و دیگر افسران شامل ہیں۔پنجاب کے وفد نے زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں بہتری اور جدت لانے کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے تفصیلی ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہماری درخواست پر اپنے متعلقہ صوبائی وزیر اور ماہرین پر مشتمل ٹیم گلگت بلتستان بھیجنے پر بے حد مشکور ہیں، گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں ترقی سے نہ صرف مقامی کسانوں بلکہ گلگت بلتستان کی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی موجودہ حکومت کے دور میں زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز کے شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے ۔اس موقع پر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زرعی ترقی کے ماڈلز کو گلگت بلتستان میں متعارف کرانے کے لیے مکمل سپورٹ او رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان کے مابین زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں کی ترقی کے لیے دونوں وزرائے اعلٰی کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...